ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور کے ہلدیپور میں بائک اور بس کے درمیان تصادم -   بائک سوار ہلاک

ہوناور کے ہلدیپور میں بائک اور بس کے درمیان تصادم -   بائک سوار ہلاک

Sun, 26 May 2024 13:03:38    S.O. News Service

ہوناور، 26 / مئی (ایس او نیوز) ہوناور تعلقہ کے ہلدی پور میں نیشنل ہائی وے 66  پر بائک اور بس کے درمیان کی ٹکر کی وجہ سے بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق حادثے میں فوت ہونے والے بائک سوار کا نام شنکر ہیگڑے (55 سال)  ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ شنکر نے اپنی بائک ون وے والی سڑک پر چلانے کی کوشش میں  ہوناور سے کمٹہ کی طرف آ رہی کے ایس آر ٹی سی بس سے ٹکرائی تھی ۔ اس حادثے میں شنکر کے سر پر گہری چوٹ لگی جس سے جو اس کی موت کا سبب بن گئی ۔  
    
حادثے کی خبر ملنے پر ہوناور پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ہوناور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ۔ 


Share: